
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ والد جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اینکر پرسن اجمل جامی کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن میں آمد کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اینکر پرسن اجمل جامی کے والد کیپٹن ریٹائرڈ محمد ارشاد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا بڑا سانحہ ہے، والد جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں، آپ کے والد کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجمل جامی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور دیگر سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News