
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکتوبر کے بعد دو پاسپورٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو ہائبرڈوار سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بارڈر کا دورہ جنگ نہیں، امن کیلئے کرتا ہوں۔
اکتوبر کے بعد 2 پاسپورٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی.
دشمن پاکستان کو ہائبرڈوار سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے.
Advertisementبارڈر کا دورہ جنگ نہیں، امن کیلئے کرتا ہوں.
پاکستان کے بارڈر محفوظ اور پرامن ہیں.
میرے سرحدوں کے دورے پر بھارت کو کیا تکلیف ہے؟@GovtofPakistan@MoIB_Official pic.twitter.com/Ig1ASRllTN
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 20, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارڈر محفوظ اور پرامن ہیں، میرے سرحدوں کے دورے پر بھارت کو کیا تکلیف ہے؟ پاکستان پوری دنیا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتا ہے۔
Advertisementپاکستان پوری دنیا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتا ہے.
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی دینا ہمارا فرض تھا.
ایک دن آئے گا یہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے.
ایک ماہ سے بھارت میں منفی پرو پیگنڈا چل رہا ہے.
اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کا معاملہ ہم پر ڈال رہی ہے.https://t.co/ISErwNXomZ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 20, 2021
شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی دینا ہمارا فرض تھا، ایک دن آئے گا یہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے، ایک ماہ سے بھارت میں منفی پرو پیگنڈا چل رہا ہے، اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کا معاملہ ہم پر ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شیشے کے گھر میں بیٹھ کر حکومت پر پتھر نہ مارے، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں، ای وی ایم پر حکومت کے ساتھ بات چیت کرے۔
اپوزیشن شیشے کے گھر میں بیٹھ کر حکومت پر پتھر نہ مارے.
اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں، ای وی ایم پر حکومت کے ساتھ بات چیت کرے.
اپوزیشن انڈر 19 کی ٹیم ہے.
Advertisementپاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا.
ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 20, 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انڈر 19 کی ٹیم ہے، پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا، ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News