گلگت بلتستان میں مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10321 ہوگئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13 سیاح مریضوں سمیت 206 ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے آج کوئی مریض صحتیاب نہیں ہوا، کورونا وائرس کو 285 سیاحوں، محکمہ تعلیم 1001 سمیت مجموعی طور پر 9931 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت میں ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد کورونا وائرس سے گلگت بلتستان میں اب تک 184 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 1.95 فیصد ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 96.22 جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News