Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں قسمت نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا، وزیر اطلاعات

Now Reading:

افغانستان میں قسمت نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان میں قسمت نےبھارت کا ساتھ نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت نےافغانستان میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی، قسمت ساتھ نہ ہو توپیسوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

فوادچوہدری نے کہاکہ تین باروزیراعظم رہنے والے برطانیہ میں مفرور زندگی گزاررہے ہیں، بد دیانتی کی وجہ سے تین باروزیراعظم رہنےوالےمفرورہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے کی وجہ پریس کانفرنس میں بتائیں گے، پاکستان ہرسازش کے خلاف زیادہ کامیاب ملک بن کرسامنے آیا، پاکستان کو لیڈرشپ سےمحروم کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مشرقی اورمغربی بارڈرپرملک کوکمزورکرنے کی سازشیں کی گئیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہرسطح پرناکام ہوئے،آج خطے میں فیصلوں کیلئے پاکستان سے مشاورت کی جارہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ افغان صدراشرف غنی رات ڈھائی بجےمفرورہوئے، اشرف غنی کےدوست سے پوچھا کیا کرنا ہے توکہتےہیں معلوم نہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کرینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی  کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرکٹ کی مو جودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری موقع پر دورہ منسوخی کا اعلان کیا ، کھیل گوروں کا ہے، ہماراشوق ہے، اسے شوق رہنا چاہیے ، نشہ نہیں بننا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر