Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی کامیابی ہے، وزیر اطلاعات

Now Reading:

انگلش بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی کامیابی ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی کامیابی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ، جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

Advertisement

واضح رہےکہ انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی ہے۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی تھی۔

چیئرمین این وٹمور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں، مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں سیریز کے پہلے میچ سے قبل سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی وزیرخارجہ سے کہا ہے کہ کرکٹ فیصلے پر نظرثانی کریں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

Advertisement

لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریڈ لسٹ اور کرکٹ کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش تھی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ سے کہا ہےکہ کرکٹ فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

 برطانوی وزیرخارجہ نے کہا  کہ فیصلہ حکومت کا نہیں کرکٹ بورڈ کا تھا ،ہم انگلینڈ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر