کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں چہلم امام حسین کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں کل 2 جلوس برآمد ہونگے، کوئٹہ میں پہلا جلوس کل صبح 8:30 بجے شہداء چوک سے جبکہ دوسرا جلوس 9 بجے صبح ہزارہ ٹاون سے برآمد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہداء چوک علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس عصر کے وقت مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ ہزارہ ٹاون سے برآمد ہونے والا جلوس مغرب کے وقت ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جلوسوں کی سیکورٹی پر پولیس کے 2000 ایف سی کے 840 اور 3 کیو آر ایف نفری تعینات ہوگی، جلوس کے راستوں کو آج رات کو سیل کردیا جائے گا، جلوس کے روٹس میں لگے 60 عدد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے پاک فوج کی نفری بھی اسٹینڈ بائی ہوگی، شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور گشت کو سخت کردیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات عملے میڈیا پرسن اور رضاکاروں کو خصوصی سیکورٹی پاسز جاری کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جلوس کے روٹس کے اطراف میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، محکمہ داخلہ کی جانب سے کل موبائل سروس معطل کرنے کے حوالے سے درخواست بھیج دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News