Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہلم امام حسین کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو کی زیر صدارت اہم اجلاس

Now Reading:

چہلم امام حسین کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو کی زیر صدارت اہم اجلاس

جامشورو میں حضرت امام حسين عليه السلام کے چہلم کے موقع پر انتظامات سے متعلق جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فريدالدين مصطفی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کوٹری میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیپٹن (ر) فريدالدين مصطفی نے متعلقہ عملداروں کو ہدایت دیں کہ چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس کے روٹس کی صفائی ستھرائی، صاف پینے کے پانی سميت بجلی کی بنا تعطل فراہمی کو يقينی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو ہدایت دیں کہ چہلم کے جلوس اور مجالس کے لیئے حفاظتی انتظامات بروقت کیئے جائیں اور داخلی اور خارجی راستوں پر چيکنگ کو سخت کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیپٹن (ر) فريدالدين مصطفی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ایس او پیز، قانون اور ضابطه اخلاق پر عملدرآمد کو يقينی بنایا جائے۔

اس موقع پر مکاتب فکر کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیپٹن (ر) فريدالدين مصطفی کو ہر ممکن تعاون کا يقين دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر