وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ 6 سے 7 سال سندھ میں ڈیسک کی خریداری نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست2019سےفروری2020تک محکمہ تعلیم وزیراعلیٰ کےپاس تھا۔
انہوں نے کہا کہ سردارشاہ اگست2019تک وزیرتعلیم سندھ رہے ، فروری2020میں وزیرتعلیم کاقلمدان سنبھالا ، میرے وزیر بننے سے پہلے فرنیچر خریدنے کا ایک ٹینڈر ہوا تھا۔
سعید غنی نے کہا کہ کمیٹی نےٹینڈرزمنسوخ کیے اور 2019 میں ایک بارپھرٹینڈرز دیے ، میرے دور میں بڑی کمپنیز نے بولیاں لگائیں۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے اے ون گریڈ کی لکڑی کا استعمال کرنے کا کہا ، جب فرنیچر کا ٹینڈر ہوا تو کاقلمدان وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News