ملتان میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کے دوران قادر پور راں سے چوری ہونے والی کار 1 گھنٹے بعد ہی برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ کار نمبر#LEB-3566 موٹروے بیٹ نمبر 22 ایم فائیو پر پٹرولنگ افسران نے برآمد کی ۔
موٹروے ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ میری گاڑی قادر پور راں سے چوری ہوئی ہے، سب انسپکٹر مبشر احمد اور کانسٹیبل راؤ ارسلان علی نے دوران گشت بروقت کارروائی کی۔
ترجمان موٹروے کا مزید کہنا تھا کہ ٹریکر رپورٹ چیک کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار شام کوٹ ٹول پلازہ سے ملتان کی طرف جا چکی تھی، چوری ہونے والی گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News