Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کراچی میں کب اور کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Now Reading:

آج کراچی میں کب اور کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
weather

آج سے شہر قائد میں بارشوں کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرمیں شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

آج سے شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والا بارشوں کا یہ سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا ،آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے ،شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

Advertisement

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل پر اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیفنس فیز 2 میں دو اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کرچی کے علاقے قائد آباد میں 6، کیماڑی میں 1.5، یونیورسٹی روڈ پر اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سمندری طوفان گلاب

محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں تاہم بھارتی ماہر موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان گلاب سے کراچی میں بارشیں ہوسکتی ہے۔

Advertisement

طوفان کا نام گلاب کس نے تجویز کیا؟

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ خیلج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، اس سمندری طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

سال 2018 کے بعد رواں ماہ ستمبر میں یہ پہلا سمندری طوفان ہے جسے پاکستان کی جانب سے نام دیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے سائیکلون ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں صرف 14 سائیکلون بنے ہیں جن میں سے 2011 اور 2021 کے دوران (گلاب سمیت) صرف تین سمندری طوفان گزرے ہیں۔

اس دوران ایک سمندری طوفان 2018 جبکہ ایک 2011 میں آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر