Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی اصلاحات کے بغیر پائیدار جمہوریت کاقیام ممکن نہیں، سراج الحق

Now Reading:

انتخابی اصلاحات کے بغیر پائیدار جمہوریت کاقیام ممکن نہیں، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر پائیدار جمہوریت کاقیام ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ای وی ایم مشینوں کی تنصیب حکومت کاالیکشن میں ڈیجیٹل دھاندلی کا منصوبہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومتی اقدامات مزید تصادم کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کا انتخابی اصلاحات پرمتفق ہونا بے حد ضروری ہے، انتخابی اصلاحات کے بغیر پائیدار جمہوریت کاقیام ممکن نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے مرید نہ بنیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی، عدلیہ پر حملے کئے ، حکومت نے تین برسوں میں معیشت کو مکمل تباہ کر دیا۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہو گیا ہے جبکہ آٹا، چینی، دال، گھی پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکمران غریب کو خوراک اور ادویات سے مکمل محروم کرنا چاہتی ہے اور اب حکومت میڈیا کو بھی مکمل کنٹرول میں کرنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی جدوجہد کا ساتھ دے گی۔

واضح رہے اس سے قبل  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر