Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

Now Reading:

صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی صنعتی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ کراچی میں 1500 ایکڑ پر محیط صنعتی زون کی تعمیر پر پیش رفت اور ایس ایم ای پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

 اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت کرونا کے باوجود بڑے پیمانے کی صنعت میں خاطر خواہ ترقی خوش آئند ہے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا  کہ صنعتوں کے اپنی پوری استعداد پر چلنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

Advertisement

 علاوہ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی بھی  ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر ترقیاتی پیکیج اور پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات اٹھا رہی ہے، وادی میں سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ترقیاتی پیکیج میں سیاحتی انفراسٹرکچر، بنیادی صحت و تعلیم اور ایل او سی کے قریب مقیم آبادی کیلئے منصوبے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر