وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کاروائ کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2021
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرکٹ کی مو جودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری موقع پر دورہ منسوخی کا اعلان کیا ، کھیل گوروں کا ہے، ہماراشوق ہے، اسے شوق رہنا چاہیے ، نشہ نہیں بننا چاہیے۔
وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوہم نے پروٹوکول دیا، دو، دو ہیلی کاپٹرز اورفوج کی سیکیورٹی دی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نہیں آتی تو نو ایشو ہم بھی منتظر نہیں ، غیرملکی ٹیموں کا دورہ منسوخی پرمیڈیا کواتنا سنجیدہ نہیں ہونا چاہیے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم جہاں مقیم تھی وہاں آئی ایم ایف اوردیگر حکام بھی تھے۔ نیوزی لینڈ اوربرطانیہ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ای سی بی نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا جارہا ہے، خطے کی موجودہ صورتحال میں سفرکروا کر ان کو کسی دباﺅ کا شکار نہیں کرنا چاہتے، پی سی بی کے ساتھ ٹور ممکن بنانے کیلیے مثبت پیش رفت کی تھی، اندازہ ہے کہ فیصلہ مایوسی کا باعث بنے گا، اس کے بعد کرکٹ پر اثرات کے حوالے سے افسردہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
