ایس ایس جی سی نے شام 6 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی آر ایل این جی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ، گیس سپلائی میں بہتری کے بعد، کے الیکٹرک، ایف ایف بی کیو ایل اور سندھ نوری آباد پاور کمپنی کو انکی معمول کی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے.
ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کا پریشر بھی نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی آج شام 6:00 بجے دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ س این جی اسٹیشنز کو 104 گھنٹے کی بندش سے 38 گھنٹے پہلے کھولا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News