Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کا میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، اویس لغاری، ایاز صادق، عظمی بخاری، ذیشان رفیق، نزہت صادق، شاہنواز رانجھا، ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے میاں نواز شریف کو تین مرتبہ اپنا وزیر اعظم منتخب کیا، لیکن تینوں مرتبہ ان کو قوم کی خدمت اور ملکی ترقی سے روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈکٹیٹرشپ بھی رہی، پیپلزپارٹی کے بھی تین دور شامل ہیں، لیکن جو کارنامے مسلم لیگ (ن) نے سرانجام دیئے وہ کسی دور میں نہیں ہوئے، پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے، یہی ہماری شاندار وراثت اور قومی خدمت کی گواہی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تخلیق پاکستان 14 اگست کو ہوئی لیکن 28 مئی کو نواز شریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنا، ملائشیا کو آج ترقی یافتہ ملک سمجھا جاتا ہے 90 کی دہائی میں وہ پاکستان کی ترقی کی مثالیں دیتے تھے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی پاکستان کو پوچھنے کے لئے تیار نہیں، وجہ ان حکمرانوں کی نااہلی ہے، ان کی وجہ سے کرپشن کی داستانیں رقم ہورہی ہیں، ہمیں اپنی قیادت اور بیانیے پہ کوئی کنفوزن نہیں ہونی چاہیے، ہمارا اتحاد کامیابی کا ضامن ہے۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری نے پارٹی کے تنظیمی امور پر اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی، اویس لغاری نے میٹنگ کے شرکاء میں یونین کونسل کی سطح پر پارٹی فارم تقسیم کیے، جس میں 5 عہدیدار اور 30 کونسلر بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر