Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لغاری ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لغاری ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لغاری ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لغاری ترین گروپ کے سردار خرم لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لغاری ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

خرم لغاری کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد ہے۔

لغاری ترین گروپ کے سردار خرم لغاری نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں پارٹی ڈسپلن پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے، خرم لغاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے لیے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مخالفین کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے، سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، ماضی کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل فیاض چوہان نے خرم لغاری سے ملاقات کی تھی، فیاض چوہان نے خرم لغاری کے تحفظات کو دور کرکے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر