Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک

Now Reading:

کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک
بجلی کی ڈیمانڈ

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش اور تیز ہوا کے دوران حفاظتی نقطہ نگاہ سے زیادہ سے زیادہ 80 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں کلیرنس کے بعد زیادہ تر کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس وقت 1900 فیڈرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جارہیں ہے، کے ای کا  عملہ مستقل طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی کہ بارش کے دوران اور بعد میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا، بارش سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

Advertisement

ملیر، اسٹیل ٹاون، گلشن حدید شارع فیصل، ایئر پورٹ، گڈاپ، کورنگی، لانڈھی ، شادمان ٹاون ، فیڈرل بی ایریا ، بنارس ، سرجانی ٹاون اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں موجود ہوا کا کم دبا و ہے جس کے باعث کراچی میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے کل صبح تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر