حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ڈینگی پہ قابو پانے کے مشورے عثمان بزدار کو نہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتابوں کی اہمیت تاقیامت قائم رہیگی مگر موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں کتب بینی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج لائبریری کی شکل میں پریس کلب نے بہت اچھے اقدام کیے ہیں ، کل سے شہباز شریف رانا ثناءاللہ ایک چھوٹے سے ریلیف کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ، بیگم صفدر نے کہا چچا آپ انٹرنیشنل دیانتدار ہیں وہ کمپلیکس کا شکار ہیں ، شہباز شریف سے درخواست ہے کہ اگر وہ اس فیصلے کے بعد ولی بن گئے ہیں تو رمضان شوگر مل کی پچیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر بھی ایک پریس کانفرنس کر دیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم جب سیاست کے ڈینگی شہباز اور چھوٹے ڈینگی حمزہ پہ قابو پا سکتے ہیں تو ڈینگی پہ بھی قابو پا لیں گے ، شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ بحثیت اپوزیشن لیڈر وہ کورونا کے دنوں میں اسپتالوں کے دورے کرتے ، وہ بزدل اعلیٰ نکلے اور ایک لیپ ٹاپ لیکر کمرے میں گھس کر بیٹھے رہے۔
حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم نے پونے چھ سو ارب روپے لوٹی دولت کے اکٹھے کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ، جنرل باجوہ ہماری فوج کے سربراہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، دوسرے جنرل فیض جو دنیا کی نمبر ون ایجنسی کے سربراہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News