
وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام اسکول و کالجز کل بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال اور تیز بارش کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا جبکہ سندھ کے متاثرہ اضلاع میں جامعات کل بند رہیں گی۔
وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اسماعیل راہو نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کے پیش نظر متاثرہ اضلاع میں جامعات بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News