Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی عالمی اوسط قیمت 201 روپے فی لیٹر ہے ، جمشید چیمہ

Now Reading:

پیٹرول کی عالمی اوسط قیمت 201 روپے فی لیٹر ہے ، جمشید چیمہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی عالمی اوسط قیمت 201 روپے فی لیٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے  وزیر مملکت فرخ حبیب اور وزیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 124 روپے فی لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈیزل کی اوسط قیمت 180 روپے فی لیٹر ہے ، پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 121 روپے فی لیٹر ہے ، پیٹرول پیدا کرنے والے ممالک کے بعد ہم سب سے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے کہا کہ پی پی پی نے پانچ سالہ حکومت میں 80 سینٹ پر پیٹرول بیچا ، ہماری حکومت نے اب تک 67 سینٹ فی لیٹر بیچا ہے ، پیٹرول خطے میں سب سے سستا ہمارا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سب سے سستا آٹا خطے میں دے رہی ہے ، آٹا سب کو 55 روپے اور نچلے طبقے کو 43 روپے فی کلو ملے گا ، گھی 290 روپے فی کلو سب کو ملے گا ، چینی سب کو 89.75 روپے فی کلو ملے گی۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب کو حکومت سستی چینی فراہم کرنا شروع کررہی ہے ، آئندہ سال تک چینی 80 روپے فی کلو تک لائیں گے ، پاکستان میں مہنگائی خطے میں سب سے کم رہی ہے۔

دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوفی کلوچینی90روپےمیں ملےگی ، حکومت گھی اورچینی پرسبسڈی دےرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمتوں میں45سے50روپےکمی کروائیں گے ، غریب عوام کوآٹا،گھی،چینی،دالوں پرسبسڈی دینگے ، اربن فوڈانفلیشن15سےکم ہوکر10فیصدپرآگئی ہے ، 2018میں چینی240اورآج400ڈالرفی ٹن ہے ، عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں50فیصداضافہ ہوا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول123روپےفی لیٹرہے ، ہم نےپیٹرول کی قیمت 13سے14فیصدبڑھائی ہے ، پیٹرول کی قیمتوں پراپوزیشن کی بات کا کوئی جوازہی نہیں بنتا ، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک سےبہت کم ہے ، بھارت میں پیٹرول250،بنگلا دیش میں198روپےلیٹرہے۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمت میں18فیصداضافہ ہوا ، گزشتہ سال کی نسبت چینی کی قیمت میں18فیصدفرق آیا ، دنیابھرمیں مہنگائی میں اضافہ ہواہے ، مہنگائی کاسبب سپلائی کانہ ہوناہے ، کوروناکےدوران دنیابھرمیں اشیاء کی سپلائی لائن کم ہوئی ، کوروناکی وجہ سےدنیابھرمیں معاشی بحران آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر