Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ کراچی : وزیراعظم کل سرکلر ریلوے کا سنگ بنیادرکھیں گے

Now Reading:

دورہ کراچی : وزیراعظم کل سرکلر ریلوے کا سنگ بنیادرکھیں گے
عمران خان

وزیراعظم عمران خان کل کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی آ رہےہیں ، وزیر اعظم کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی سرکلر ریلوے ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیراسد عمر نے اس حوالے سے کراچی کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اسلام آباد میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اور ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبوں  کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی تھی، جس میں اسد عمر کو کو کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ کے سی آر نے ماحول دوست الیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کرتے ہوئے 43 کلومیٹر طویل عالمی معیار کے سستی ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں  بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ سے 40 فیصد کارگو کی سہولت فراہم کی جائے گی، منصوبہ پی پی پی اتھارٹی کو اس کی منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

اس مو قع پراسد عمر نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی تھی کہ وہ تمام کوڈل فارمیلیٹیز کو جلد سے جلد مکمل کریں  اور ستمبر 2021 تک کے سی آر انفراسٹرکچر کے سنگ بنیاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی کہ راہداری کو سروس کی سطح کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جانا چاہئےاور مالی اخراجات کے علاوہ منزل کا وقت بھی کم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں ، کیونکہ یہ منصوبے کراچی کے لوگوں کی سماجی و معاشی بہبود کے لیے اہم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر