Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کوارسال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اورجی ایس ٹی پر ہوگا۔  اس وقت پٹرول پرپٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا، اس اضافے کے بعد پٹرول 123 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوا، مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوئی تھی۔

Advertisement

گزشتہ دنوں وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، (ن) لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں بلکہ بڑھا دی جاتی تھی، ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب 10 فیصد ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے، سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے، احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے، عالمی سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر