Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں، سراج الحق

Now Reading:

عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران اشرافیہ اور عوام کی دو الگ الگ دنیا ہیں، ایک وسائل پر قابض دوسرا محروم ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں، بڑی سیاسی جماعتیں اپنے مفادا ت کے تحفظ کے لیے دست و گریبان ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ٹی وی پر بیٹھ کر روزانہ قوم کو دھوکا دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاست سے اخلاقیات کب کی روانہ ہوگئی ہے جبکہ پارلیمنٹ بے توقیر اور ادارے کمزور ہو چکے ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ہر معاملے پر یوٹرن لیا، وزیراعظم نے ایک بھی وعدہ پورا کیا ہے تو سامنے لائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی کمزوری اور بے بسی کا نشان بن کر رہ گئی، قوم حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

واضح رہے اس سے قبل  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر