 
                                                                              ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل سے سوئی گیس کو آر ایل این جی گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کے ترجمان نے کہا کہ گیس بحالی کے بعد سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے شروع کردی جائے گی، گیس کی فراہمی اعلانیہ شیڈول سے 10 گھنٹے قبل شروع کی جارہی ہے۔
ترجمان سوئی گیس کے مطابق کے الیکٹرک، فوجی فرٹیلائزرز بن قاسم لمیٹڈ اور سندھ نوری آباد پاور کمپنی کو بھی شٹ ڈاؤن سے پہلے کی گیس کی فراہمی رات گئے بتدریج شروع کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 