حکومت کی جانب سے کسانو ں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے پراجیکٹس پر عملدرآمدجاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ کھادوں پر ساڑھے12 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔ تصدیق شدہ بیج اور جدید زرعی مشینری پر 4.4 ارب روپے سبسڈی دے ر ہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کیلئے 65 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ای کریڈٹ اسکیم کے تحت 45 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں بنجر زمینو ں کی بحالی سے کسانوں کو 3 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی۔ صوبے میں 60 فیصد سبسڈی پر 3 ارب 62 کروڑ روپے سے جدید ڈرپ/سپرنکلر سسٹم لارہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایاکہ 50 فیصد سبسڈی پر 42 کروڑ 90 لاکھ روپے سے سولر سسٹم لگائے جارہے ہیں
واضح رہےکہ ایک اور موقع پر جاری کر دہ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس منظور کر کے محکموں کو بااختیار بنایاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے،17 محکموں کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا حصہ بنایاگیا ہے ، اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔
عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں۔ سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیاگیا۔ جنوبی پنجاب کے فنڈزمن پسند اضلاع پر خرچ کیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈز صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کیے۔ اب جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔
سیف اللہ نیازی دوروں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کریں گے۔
سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
- وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

