Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی جانب سے کسانو ں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات

Now Reading:

حکومت کی جانب سے کسانو ں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے پراجیکٹس پر عملدرآمدجاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ کھادوں پر ساڑھے12 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔ تصدیق شدہ بیج اور جدید زرعی مشینری پر 4.4 ارب روپے سبسڈی دے ر ہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کیلئے 65 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ای کریڈٹ اسکیم کے تحت 45 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں بنجر زمینو ں کی بحالی سے کسانوں کو 3 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی۔ صوبے میں 60 فیصد سبسڈی پر 3 ارب 62 کروڑ روپے سے جدید ڈرپ/سپرنکلر سسٹم لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ 50 فیصد سبسڈی پر 42 کروڑ 90 لاکھ روپے سے سولر سسٹم لگائے جارہے ہیں

Advertisement

واضح رہےکہ ایک اور موقع پر جاری کر دہ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کیا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس منظور کر کے محکموں کو بااختیار بنایاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے،17 محکموں کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا حصہ بنایاگیا ہے ، اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں۔ سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیاگیا۔ جنوبی پنجاب کے فنڈزمن پسند اضلاع پر خرچ کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈز صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کیے۔ اب جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔

سیف اللہ نیازی دوروں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کریں گے۔

سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس  بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر