
وزارت ریلوے نے ملک بھر میں افسران کے ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی آفیسر کا تبادلہ کرنا مقصود ہوا تو اسکی سربراہان سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور چیف آفیسر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، ایڈیشنل جنرل مینیجرز ڈائریکٹرز اور اکاؤنٹس افسران کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل وزارت ریلوے کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر 2021 کے بعد کم از کم کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔
ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ اس آگاہی کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، ریلوے اسٹیشنز پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News