
حماد اظہر کا ٹوئٹ
وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایف ایس آریوایک بارپھرمقررہ دورانیےسےپہلےتبدیل کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایل این جی ری گیسی فکیشن یونٹ کی تبدیلی کاعمل مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیکٹرزکو 66 گھنٹےکےلیےگیس کی فراہمی کم کی گئی ، لوڈشیڈنگ والےسیکٹرزکوآج گیس کی فراہمی بحال ہوجائےگی۔
وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا کہ سوئی سدرن ، سوئی ناردرن پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کی ٹیموں کو شاباش دیتا ہوں۔
AdvertisementDry docking completed and original FSRU restored. This time ahead of schedule also. Just 66 hours of gas curtailment in some sectors that are being restored from tonight. Zero interruption on power side.
Well done SSGC, SNGPL & Power/Petroleum Division teams.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 16, 2021
اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس معاہدہ ہوا ، معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ٹی گیس فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے معاہدے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے کراچی میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ، کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کو معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکڑک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے ، اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔
واضح رہے کہ سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News