Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردار عطا اللہ مینگل کا خلا کوئی پر نہیں کر سکتا، ایم کیو ایم رہنماء عامر خان

Now Reading:

سردار عطا اللہ مینگل کا خلا کوئی پر نہیں کر سکتا، ایم کیو ایم رہنماء عامر خان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ مینگل کی غیر موجودگی سے پاکستان کی سیاست کو نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل کا خلا کوئی پر نہیں کر سکتا، اللہ تعالی سردار صاحب کی مغفرت فرمائے۔

رہنماء عامر خان کا کہنا تھا کہ عطا اللہ مینگل کی وفات سے ایک سیاسی باب بند ہوا ہے، دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان کے ہمراہ موجود ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء رؤف صدیقی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا اللہ مینگل روایت اور نفاست کا سردار صاحب بہت خیال رکھتے تھے، عطا اللہ کی غیر موجودگی سے پاکستان کی سیاست کو نقصان ہوا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء رؤف صدیقی نے عطا اللہ مینگل کے لئے شعر پڑھا کہ خواب سجا کر میری آنکھیں ایسے خون رلاتی ہیں، جیسے مقتل میں سب چہرے میرے اپنے چہرے ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عطا اللہ مینگل بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے، عطا اللہ مینگل سینئر سیاستدان تھے، سردار عطاء اللہ مینگل کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ چند ہفتے سے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج رہے اور کچھ دنوں بعد انتقال کرگئے تھے۔

سردار عطا اللہ مینگل قبیلے میں سردار تھے جبکہ سردار عطاء اللہ مینگل ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر