
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دورہ بلوچستان مکمل کرکے آج لاہور پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان لاہور میں دو دن قیام کریں گے اور کل وفاق المدارس العربیہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان شاعر سید سلمان گیلانی کی اتفاق ہسپتال میں عیادت بھی کریں گے اور لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 26 ستمبر کو ہونے والا کنونشن ملتوی ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کنونشن این سی او سی کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے درمیان کنونشن کی میزبانی اور اخراجات کا معاملہ التواء کی اصل وجہ بنا ہے، اندرونی اختلافات کو چھپانے کے لیے کورونا ایس او پیز کو کنونشن ملتوی کرنے کا جواز بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم کنونشن 9 یا 10 اکتوبر کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ اور جگہ کا اعلان این سی او سی کے پابندیوں سے متعلق نئے اعلامیہ کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News