
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں پارٹی کی تنظیم نو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمبر شہداد کوٹ میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے 3 رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، 3 رکنی کمیٹی میں اعجاز جاکھرانی، خورشید جونیجو اور اعجاز لغاری شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تنظیم نو سے متعلق جائزہ لے کر رپورٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیجے گی، مگسی گروپ اور چانڈیو گروپ میں اختلافات کے باعث قمبر شہداد کوٹ میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News