Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کررہی ہے، شوکت ترین

Now Reading:

حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کررہی ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت انتظامی، پالیسی اور ریلیف اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان میں نامزد آئی ایم ایف کی نمائندہ مسز ایزتھر پیریز نے ملاقات کی، آئی ایم ایف کی کنٹری نمائندہ تریسا سانچز بھی ملاقات میں موجود تھیں، ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے نامزد نمائندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پائیدار معاشی نمو اور پسے ہوئے طبقے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں، کورونا وباء کے معیشت پر اثرات کے باوجود اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام لارہے ہیں، حکومت انتظامی، پالیسی اور ریلیف اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کررہی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، ایف بی آر نے حالیہ مہینوں میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیاں یقینی بنائی ہیں، حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پرعزم ہے۔

کنٹری نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر