Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن بنا ہوا ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

صوبہ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن بنا ہوا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے صوبہ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن بنا ہوا ہے، آصف زرداری یونیورسٹی آف کرپشن کے چانسلر اور بلاول ٹرسٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن کے چیف مینیجر بنے ہوئے ہیں، نالائق اعلیٰ کہتا ہے کہ ہمیں صحت کارڈ کی ضرورت نہیں، سندھ کے باشعور لوگ ضرور کھڑے ہونگے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا 2018 میں ہم اچھے امیدوار کھڑے نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں ہارے، وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں عوام مصیبت میں ہیں، وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سندھ کے لیے فکرمند ہوں، گھبرانا نہیں ہے، پی ٹی آئی سندھ میں 2023 میں حکومت بنائے گی، بلاول کے حلقہ لاڑکانہ اور زرداری کے حلقہ نواب شاہ میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سندھ پی ٹی آئی کا ہوگا، بہت جلد سندھ سے بڑی بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر