Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے نمل یونیورسٹی کی تصویریں ٹویٹ کر دی

Now Reading:

وزیراعظم نے نمل یونیورسٹی کی تصویریں ٹویٹ کر دی
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے تین مختلف نظاروں کی تصویریں ٹویٹ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نمل کرکٹ گراؤنڈ، سالٹ رینج کا اسٹرکچر اور نمل جھیل تینوں مختلف نظارے ہیں۔

Advertisement

اپنے پیغام  میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انشاء اللہ نمل یونیورسٹی میں فکری حصول کے لیے بہترین ماحول ہوگا۔

دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معدنی ترقیاتی پروگرام پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کو معدنی ترقیاتی پروگرام کے نکات اور مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم کوملکی معدنیات کے ذخائر پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان میں موجود ممکنہ ذخائر کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ سنگِ مرمر، گرینائٹ اور ریت کے پتھر کے بھی وسیع ذخائر کی موجودگی سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شعبے کو درپیش مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ قانونی و انتظامی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو دیکھ جا رہا ہے جبکہ ماحولیاتی تحفظ  کو بھی مدنظر رکھ کر  پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں چٹانی نمک، چونے کا پتھر، جپسم، چینی مٹی، سلیکا ریت اور کئی دوسری صنعتی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں جبکہ پاکستان میں کرومائٹ، تانبے، سونے، چاندی، لوہے، لیڈ اور زنک کے دھاتی ذخائر موجود ہیں۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ چنیوٹ اور کالا باغ میں  لوہے کے ذخائر پر سرمایہ کاری کیلئے حکمتِ عملی حتمی مراحل میں ہے، شعبے کی ترقی کیلئے تحقیق کے فروغ  کیلئے اقدامات بھی پروگرام میں شامل ہونگے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایات دیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جامع حکمتِ عملی بنا رہی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے جبکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ان سے فائدہ اٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، اسد عمر، متعلقہ شعبے کے وفاقی اور صوبائی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر