Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی بدولت روزگار کے مواقع میسر آئے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

عمران خان کی بدولت روزگار کے مواقع میسر آئے، ڈاکٹر شہباز گِل
شہباز گل

ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی بدولت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کا نام لیتے ہوئے تھوڑی سی شرم کریں، جو سرکاری ادارے آپکی اقرباء پروری اور کرپشن کی نظر ہوئے ان پر سیاست شرمناک ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بجلی کے مہنگے ترین منصوبوں میں کک بیکس کے ریکارڈ آپ کے نام ہیں، کھاتا ہے تو لگاتا ہے کی سیاست کرنے والے بھاشن نہ دیں، مہنگے معاہدے کمیشن اور کرپشن، ہر ادارے میں مافیا کا قیام اس ملک کیلئے آپکے تحائف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کی معیشت صرف شریف خاندان کی تجوری بھرنا تھی، آپ نے قومی خزانہ لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے کو معیشت سمجھا، ملکی پیسوں سے باہرجائیدادیں اور پاپڑ والوں کے نام پر منی لانڈرنگ ہی آپکی معیشت تھی۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی بدولت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، 14 ترجیحی شعبوں کیلئے مختصر، درمیانے اور طویل المیعاد پالیسیاں اور اہداف کا تعین کیا۔

Advertisement

ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کورونا کے باوجود صنعتوں اور کاروبار کو سہولیات مہیا کیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک میں بھوک، افلاس اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر