Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں

Now Reading:

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں
یوم عاشور

کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس؛ گرین اور اورنج لائن بس سروس کل معطل رہے گی

کراچی میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس ڈسٹرکٹ سٹی میں داخل ہوگیا، جلوس کا اگلا حصہ لکشمی بلڈنگ پر موجود ہے، مرکزی جلوس کا پچھلا حصہ شاہ خراسان سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیہ پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، علمدار روڈ سے برآمد ہونے والے الم، تعزیئے اور شبیہ ذوالجناح کے 22 ماتمی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتمی جلوس علمدار روڈ، تاج محمد روڈ، طوغی روڈ، سردار عیسی خان روڈ سے ہوتا ہوا واپس یزدان خان روڈ پر رواں دواں ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق چہلم کا پہلا جلوس بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ دوسرا جلوس علی آباد روڈ اور جرنل موسی روڈ سے ہوتے ہوئے ہزارہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں نکالے گئے چہلم کے دونوں جلوس مغرب کی نماز سے قبل اختتام پذیر ہونگے، ہزارہ ٹاون سے برآمد ہونے والے جلوس میں بھی اپنی روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، عزداران حسینؑ نے بڑی تعداد جلوس میں شریک کی، جلوس الف شاہ حویلی سے صبح برآمد ہوا، عزاداران نے کشمیری بازار میں نمازِ ظہر ادا کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس رنگ محل چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف گامزن ہے، جلوس کے راستوں میں عزادارن کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ  کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، جلوس کے راستوں پر اسنائپرز تعینات ہیں، اسنفگ ڈوگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے چیکنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر