Advertisement
Advertisement
Advertisement

شفاف الیکشن مانگنا نہ مفاہمت ہے اورنہ مزاحمت، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

شفاف الیکشن مانگنا نہ مفاہمت ہے اورنہ مزاحمت، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن مانگنا نہ مفاہمت ہے اور نہ مزاحمت بلکہ یہ ہمارا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ محمد آصف، اویس لغاری، امیر مقام، عطا اللہ تارڑ اور نزہت صادق و دیگر رہنما نے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے آن لائن شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی اور پارٹی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نہ دو بیانیے اور نہ اختلاف ہے، شفاف الیکشن مانگنا نہ مفاہمت ہے اورنہ مزاحمت بلکہ یہ ہمارا حق ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جو بھی الیکشن شفاف اور فری اینڈ فیئر ممکن بنائے گا ہم اس کی بہت عزت کریں گے، ریاست کی دوام کے لئے فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر