فیصل آباد کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ڈاکٹر عابد خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم کی ڈیوٹی کے دوران معمولی کوتاہی بھی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے چہلم شہادت حضرت امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے پلان جاری کردیا ہے، کل 20 صفر کو ضلع میں چہلم پر 13 جلوس اور 17 مجالس ہونگی، جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے 1125 افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ اسپیشل برانچ جلوس کے راستوں کی سنیپ چیکنگ کی زمہ دار ہوگی، ایس ایس پی آپریشنز ضلع میں چہلم ڈیوٹی کو سپروائز کریں گے، ایس پی لائل پور ڈویژن مرکزی مجلسِ عزا اور جلوس کی سیکورٹی کے زمہ دار ہونگے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ چہلم ڈیوٹی کے دوران معمولی کوتاہی بھی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News