Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملاقات کا امکان

Now Reading:

وزیر اعظم سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملاقات کا امکان
عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملاقات  متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کے حوصلے کو بڑھانا ہے تاہم  وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیت کو دیکھ کر کل وقت کا تعین ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اسلام آباد میں ہوں گے، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 23 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے کا پابند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرکٹ کی مو جودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری موقع پر دورہ منسوخی کا اعلان کیا ، کھیل گوروں کا ہے، ہماراشوق ہے، اسے شوق رہنا چاہیے ، نشہ نہیں بننا چاہیے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوہم نے پروٹوکول دیا، دو، دو ہیلی کاپٹرز اورفوج کی سیکیورٹی دی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نہیں آتی تو نو ایشو ہم بھی منتظر نہیں ، غیرملکی ٹیموں کا دورہ منسوخی پرمیڈیا کواتنا سنجیدہ نہیں ہونا چاہیے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم جہاں مقیم تھی وہاں آئی ایم ایف اوردیگر حکام بھی تھے۔ نیوزی لینڈ اوربرطانیہ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان ای سی بی نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا جارہا ہے، خطے کی موجودہ صورتحال میں سفرکروا کر ان کو کسی دباﺅ کا شکار نہیں کرنا چاہتے، پی سی بی کے ساتھ ٹور ممکن بنانے کیلیے مثبت پیش رفت کی تھی، اندازہ ہے کہ فیصلہ مایوسی کا باعث بنے گا، اس کے بعد کرکٹ پر اثرات کے حوالے سے افسردہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر