صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت درآمدی چینی پر 24 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل شروع ہوچکی ہے ، درآمدی چینی عام دکانوں اور ماڈل بازاروں میں 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت درآمدی چینی پر 24 روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے ، درآمدی چینی کا فائدہ ہرصورت عام صارف کو پہنچایا جائے گا ، ہر ضلعے کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ الاٹ کر دیاگیاہے ، لاہور کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ 27 ہزار 248 میٹرک ٹن ، راولپنڈی کیلئے 13 ہزار 238 میٹرک ٹن اور فیصل آباد کیلئے 8 ہزار52 میٹرک ٹن مختص ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ درآمدی چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے ضلعے کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ، صوبے بھر میں قائم 277 سہولت بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں مل رہی ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے 32 ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10 سے 20 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاجا رہا ہے ، یہ ڈسکاؤنٹ 12ربیع الاول تک صارفین کو ملتا رہے گا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا تھا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والا ٹولا مایوسی کا شکار ہے ، سیاست کو کاروبار بنانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، غریبوں کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے 2023کےانتخابات میں بھی شکست کھائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور ناقص پالیسیوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا ، حکومت کی درست معاشی حکمت عملی سے ورثے میں ملی بیمار معشیت بہترہوئی ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا تھا کہ صنعت کاری کے عمل کو تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھائے ہیں ، ن لیگ کے دور میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاری کے نام ہونے والے پراپرٹی کے کاروبار کو بند کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش کے لیے جامع اور مربوط پالیسی دی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا تھا کہ اب انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش بھی ہورہی ہے اور نئے صنعتی مراکز بھی بن رہے ہیں ، اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بے مثال کارکردگی سے خوفزدہ ہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News