مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ ربیع الاول کی برکت سے اللّہ تعالی پاکستان کی تمام مشکلات آسان فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ یومِ ولادت نبی آخر زماں محمد صلی اللّہ علیہ وسلم مبارک ہو۔
یوم ولادت نبی آخر زماں محمد صلی اللّہ علیہ وسلم مبارک۔آج نبی کریم صلی اللّہ علیہ وسلم کی امت ہونے پر شکرکرنے اوران کی سنت پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنے کا دن ہے۔دعا ہے کہ ربیع الاول کی برکت سے اللّہ تعالی پاکستان کی تمام مشکلات آسان فرمائے اور ملک کوکامیابیوں کے رستے پر ڈالے۔آمین
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 18, 2021
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج نبی کریم صلی اللّہ علیہ وسلم کی امت ہونے پر شکر کرنے اوران کی سنت پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنے کا دن ہے، دعا ہے کہ ربیع الاول کی برکت سے اللّہ تعالی پاکستان کی تمام مشکلات آسان فرمائے اور ملک کوکامیابیوں کے رستے پر ڈالے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News