پاک فوج کے سینئر حکام نے پولیس شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینئر حکام اے ایس آئی محمد اکبر، کانسٹیبل غلام رسول، محمد ایوب اور خالد جاوی دکے لواحقین سے ملے، افسروں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئیں، پاک فوج کے سینئر افسران نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News