Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ضوابط میں نرمی، بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف آمد

Now Reading:

کورونا ضوابط میں نرمی، بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف آمد

مکہ مکرمہ میں  کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف پہنچنے لگے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق زائرین آج پہلا جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کرینگے۔

 سربراہ  حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے  انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی خصوصی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے جبکہ مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کیلئے 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد خود کار سینیٹائزر بوتلوں کی تنصیب کی گئی ہے اور ماسک کا استعمال بھی  لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے نصب کردئیے گئے اور مختلف مقام پہ 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ کولروں میں ایک لاکھ لیٹر آب زم زم  کین رکھے گئے ہیں اور سیکوریٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ معمر اور معذور افراد کے لیے 5 ہزار الیکٹریکل اور سادہ وہیل چیئرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر