Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی تحریک انصاف کو جام کمال کے ساتھ کھڑا ہونے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی تحریک انصاف کو جام کمال کے ساتھ کھڑا ہونے کی ہدایت
عمران خان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو بھی ناراض ساتھیوں کے تحفظات دور کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کو بچانے کے لیے سینیٹرز بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان کو بچانے کے لیے سینیٹر دنیش کمار اور انوار الحق کاکڑ بھی سرگرم ہیں۔دونوں سینیٹرز ناراض ساتھیوں کو منانے کےلیے رابطوں کی کوشش کر ہےہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سینیٹرز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو بچانے کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال کی قسمت کا فیصلہ 20 اکتوبر کو ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کے 23 ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرینگے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی صدارت سے مستعفی نہیں ہوئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ دوستوں نے مشورہ دیاکہ میں پارٹی الیکشن تک پارٹی کا صدر رہوں۔ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دے رہے نہ ہی دیں گے۔

جام کمال خان نے مزید کہاکہ میں نے پارٹی صدارت سے باقاعدہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

سیکرٹری جنرل منظورکاکڑ کا کہناتھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے آئین کے مطابق متبادل قائم قام صدر نامزد کیا۔ ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر اور جام کمال پارٹی کارکن ہیں۔

Advertisement

سیکرٹری جنرل منظورکاکڑ نے کہاکہ متبادل صدر کی نامزدگی کے بعد جام کمال کا استعفیٰ واپس ٰلینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد جو بھی صدر بنا اس کے ساتھ چلیں گے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ساتھیوں اور اتحادیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی سے استعفیٰ نہیں دے رہا اور نہ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا پارٹی میں انتشار پھیلے ، کچھ دوستوں کاکہنا ہے کہ میں پارٹی الیکشن تک پارٹی کا صدر رہوں ، دوستوں کی خواہش کی وجہ سے پارٹی الیکشن تک صدر رہوں گا ۔

   جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی نہیں ہو رہا ، پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا ، ٹوئٹ پر ساتھی اراکین ناراض ہوئے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ، پارٹی صدارت سے استعفیٰ تحریری طور پر دیا نہ دونگا۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ناراض اراکین کے خلاف کارروائی کا الیکشن کمیشن کو لکھنے کا ارادہ نہیں ، حکومتی معاملات معمول کے مطابق چلا رہا ہوں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر