Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرے لگاتے تھے، شہباز شریف

Now Reading:

عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرے لگاتے تھے، شہباز شریف
شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبا ز شریف کا کہنا ہےکہ عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرے لگاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت نے مہنگائی پہلے کردی، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔

ان کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر؟

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے،حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نے کہاکہ بجلی گیس پیٹرول آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے ۔ مذاکرات کیوں ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ  نواز شریف  کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت شہریوں کےدرمیان رشتے کوکمزورکررہی ہے، حکمران ٹولے کی عوام دشمن اوربےحس پالیسیوں کےمضمرات پریشان کن ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی سے مایوسی و انتشار پھیلا رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر