Advertisement
Advertisement
Advertisement

زخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی، عثمان بزدار

Now Reading:

زخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میو ہسپتال کا  دورہ کیا اور مظاہرین کے تشدد و فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً زخمی ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے پاس گئے، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

سردار عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں، حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہوئے ہیں، حکومت آپ کی فرض شناسی کوسراہتی ہے، حکومت آپ اور آپ کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرتی رہے گی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ہیروز ہیں، آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ کی آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیرِ علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی اور مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر