Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، وزیر خارجہ

Now Reading:

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا، پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے، جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے سیرت نبی ﷺ سے نوجوانوں کو روشناس کریں، پیارے نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کا رحمتہ العالمین اتھارٹی کا قیام ان کی نبی ﷺ سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر