
سابق وزیراعظم نواز شریف کو نارووال پبلک اسکول کورونا سینٹر میں ویکسین لگنے کے معاملے پرایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس واقعے میں ملوث ڈیٹا انٹری انچارج نیوٹریشن سپر وائزر ناصررؤف اور ویکسنٹر ثاقب کا ایک دن کا ریمانڈ پولیس نے لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف گزشتہ روز سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد کی مدعیت میں تھانہ صدر نارووال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقدمہ 420،419 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں ڈیٹا انٹری انچارج ناصررؤف اور ویکسنٹر ثاقب کے لاگن سے انٹری ہوئی۔
انہوں نے بتایاکہ ناصر رؤف اور ویکسنٹر ثاقب کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد نے مزید بتایا کہ نارووال پبلک اسکول کورونا ویکسین انچارج ڈاکٹر رمشہ مسعود کے خلاف کارروائی کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو لیٹر لکھ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News