وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ اب سمندروں کے پانیوں کی سیاست ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کنویں کے مینڈک کی سایست ختم ہو گئی ہے،اب سمندروں کے پانیوں کی سیاست ہو گی ، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اس وقت مہنگائی کے حوالے سے اہم میٹنگ کر رہے ہیں،ایک سال میں مہنگائی کوختم کر دینگے۔ وزیراعظم مہنگائی سےمتعلق ہفتہ واراجلاس بلاتےہیں ، مہنگائی ہے،قرضےبھی ہیں،کوروناکابھی سامنارہا،عمران خان مہنگائی پرقابوپانےکی پوری کوشش کررہےہیں،کوئی حکومت نہیں چاہتی ان کےدورمیں مہنگائی ہو۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ اپوزیشن بلاشبہ جوان قیادت ہے، سیاستدانوں کے پاس کوئی نیا جملہ نہیں ہے پرانی باتیں کرتے ہیں ،مریم اداروں کیخلاف بیانات دےکراپنےلیےخودگڑھےکھودرہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا، اپوزیشن کےپاس سیاسی سوچ نہیں،بلاول دل کاجانی ہے،7خون معاف ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےانہیں تھکی ہوئی اپوزیشن ملی،عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ افغانستان کےساتھ ویزافیس31دسمبرتک ختم کردی گئی،افغانستان کےشہریوں کوآن لائن ویزاجاری کیاجائےگا،افغانستان کیلئےویزاآن ارائیول کی سہولت ختم کردی۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےپلگوں میں کچراپھنساہواہے،اپوزیشن کےرنگ پسٹن بیٹھےہیں،انجن دھواں ماررہاہے،ملک لوٹنےوالےمنہ صاف کرکےپھروکٹری کانشان بناتےہیں،بینک ڈکیتوں کی ضمانت،فون چوری کرنےوالا6،6ماہ اندررہتاہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مراہواسیاسی ہاتھی ہے،پی ڈی ایم سےکہتاہوں کنوئیں کی مینڈک کی سیاست کادورختم ہوچکا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہاکہ عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی 90 روزکی سزامعاف کررہےہیں،سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم کامقبرہ بنانےکافیصلہ کیاہے،مقبرے کا نقشہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی بیٹی بنائیں گی۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے آج معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اس اہم اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا کو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔
اس اجلاس میں وزیراعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پربھی بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News