Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14396 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 318 نئے کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7536 ہوچکی ہے، آج مزید 113 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 446831 ہوچکی ہے، اب تک 6271612 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 465500 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 11451 مریض زیرِ علاج ہیں، 11195 گھروں میں، 29 آئسولیشن سینٹرز میں اور 227 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 226 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 318 نئے کیسز میں سے 69 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 37، ضلع جنوبی 5،  کورنگی 7، ضلع وسطی 11، ملیر 4 اور ضلع غربی میں سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 34،ٹھٹھہ 25، سانگھر24، جامشورو 23، بدین17، نوشہروفیروز 16، تھرپارکر 14، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد  اور میرپور خاص 13۔13، گھوٹکی اور شکارپور 12۔  12،سکھر 10، ٹنڈو الہ یار اور عمرکوٹ 8۔ 8، کشمور میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر